ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور مہیلا ہریکانت سنگھ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں 2.5لاکھ روپیوں کے اشیاء کی تقسیم

مرڈیشور مہیلا ہریکانت سنگھ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں 2.5لاکھ روپیوں کے اشیاء کی تقسیم

Thu, 22 Aug 2019 21:35:59    S.O. News Service

بھٹکل:22؍اگست   (ایس اؤ نیوز)مرڈیشور کی ہریکانت مہیلا سنگھ کی طرف سےسیلاب متاثرین میں 2.5لاکھ روپیوں کے روزمرہ اشیاء کی تقسیم کی گئی ۔

سنگھ کی خاتون ممبران  انکولہ تعلقہ کے بیلی ہوئیگی، شرگونجی، ہیلور، کدریگی، ہوچڈکا سمیت مختلف سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کا دورہ کرتےہوئے متاثرین کے درمیان غذائی اشیاء، کپڑے وغیرہ سے تعاون کیا۔ سیلاب متاثرین کے تعاون کے لئے مادیوی وینکٹیش ہریکانت نے سنگھ کو 50 ہزاروپئے کا عطیہ دیاتھا۔ اس موقع پر ونیتا ہریکانت، مادیوی ہریکانت، کلا ہریکانت، وملا ہریکانت، پرمیشور ی ہریکانت وغیرہ موجود تھیں۔


Share: